Gulf US Committee calls for global efforts to prevent Iran from becoming a nuclear power

خلیجی امریکی کمیٹی کا ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کیلئے عالمی کوششوں پر زور

eAwazآس پاس, ویڈیو

دبئیـ: ایران سے متعلق خلیجی امریکی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں خلیجی گروپ نے ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی کوششوں پر زور دیا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق خلیجی امریکی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں اردن، مصر، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

خلیجی گروپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لیے عالمی کوششیں کرنا ہوں گی۔گروپ کے مطابق خطے کے استحکام کے سلسلے میں بین الاقوامی کوششوں کی حمایت ناگزیر ہے۔