Women's March

خواتین کی اپنے حقوق کیلئے ملک بھر میں ریلیاں: عورت مارچ

eAwazآس پاس

پاکستان کے مختلف شہروں میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے عورتوں کے عالمی دن کے موقع خواتین یکساں حقوق اور تعصبانہ نظام ختم کرنے کی کوشش طور پر جمع ہوتی ہیں۔

پاکستان میں پہلی بار عورت مارچ کا انعقاد 8 مارچ 2018 میں کراچی سے کیا گیا تھا، اگلے سال 2019 میں یہ مزید شہروں تک وسیع کیا گیا اور لاہور، ملتان، فیصل آباد، لاڑکانہ، اور حیدرآباد میں بھی عورت مارچ کی نسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔
رواں سال ملک بھر میں پانچویں سال یہ ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
ہر شہر سے میں منعقد کیے جانے والے مارچ کے الگ الگ منشور ہیں، کراچی میں مارچ کے ذریعے خواتین کی تنخواہیں، تحفظ اور امن پر توجہ مرکوز کروائی جاتی ہے، لاہور میں انصاف کے نئے تصور اور ملتان میں تعلیم کے نئے تصور جبکہ انصاف، سیکیورٹی اور آزادی کے نئے تصور کے مطالبات کیے جاتے ہیں۔

کراچی میں مارچ نکالنے والے تین اہم مطالبات کرتے ہیں، جن میں مزدوروں اور ان کے خاندانوں کے لیے محفوظ رہائش، معیاری تعلیم اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی پر مبنی اجرت کی فراہمی شامل ہے۔

اس مارچ کا مقصد تمام خواتین اور مخنث کمیونٹی کے لیے ماہانہ وظیفے کے ذریعے سماجی تحفظ اور سلامتی کی فراہمی اور کم عمر مزدوروں کی کام کے لیے اسمگلنگ، اور خریدے ہوئے مزدوری کو ختم کرکے بچوں کی بہبود کو ترجیح دینا۔

نیوز سورس ڈان نیوز