دریائے راوی میں پانی کے اضافے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب

eAwazآس پاس

دریائے راوی میں چیچہ وطنی کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں 1380 کیوسک اضافے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی کا بہاؤ 40650 کیوسک سے بڑھ کر 42030 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرانی چیچہ وطنی اور ملحقہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب جلالہ کے داخلی مقام پر دریائے اوج میں پانی کا بہاؤ 25 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ آبپاشی کے مطابق دریائے راوی کے داخلی مقام کوٹ نیناں پر پانی کا بہاؤ 39 ہزار کیوسک ہے جبکہ نارووال میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 40 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں محکمۂ آبپاشی کا کہنا ہے کہ نالہ بئیں میں بھی طغیانی ہے اور پانی کا بہاؤ 871 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام سے 4 لاکھ 7 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق راجن پور میں اوزمان سڑک پر سیلاب سے شگاف پڑ گیا جس کے باعث اوزمان اور ٹاور چوک کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔