حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی حکمران جماعت (بی جے پی)کی ترجمان نوپور شرما کی گستاخانہ گفتگو پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ دہشتگرد یاسین ملک نہیں بلکہ نوپور شرما ہیں۔
مشعال ملک نے اپنی ٹوئٹ میں نوپور کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ نوپور کو گرفتار کرو اور فاشسٹ آرایس ایس کو سزا دو۔
خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی۔
بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔