روپے کی قدر میں مسلسل بہتری، ڈالر 1.84 روپے سستا

eAwazآس پاس

انٹربینک میں کاروبار کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے 84 پیسے کا اضافہ ہوا جو کہ مسلسل آٹھویں روز بحالی کی جانب گامزن ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق صبح 9:42 بجے مقامی کرنسی 225.45 روپے فی ڈالر میں ٹریڈ ہورہی ہے، جو گزشتہ روز 227.29 روپے پر بند ہوئی تھی اور اب اس کی قدر میں 0.81 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستانی روپے نے گزشتہ روز ساتویں سیشنز میں امریکی کرنسی کے مقابلے میں 12.42 روپے یا 5.35 فیصد کی بحالی ظاہر کی۔

مالیاتی اعداد و شمار اور تجزیاتی پورٹل میٹیس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ پاکستان میں شرح مبادلہ کی نقل و حرکت اقتصادی بنیادی باتوں کے بجائے رجحانات سے ہوتی ہے۔