زمان پارک کے گرد رکاوٹیں ختم، پولیس کی بھاری نفری تعینات

eAwazآس پاس

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے گرد رکاوٹیں ختم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور وہاں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان سے مذاکرات کے بعد آپریشن ملتوی، پولیس نفری ہٹانے کی ہدایت
تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے زمان پارک کے گرد رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا کام مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد زمان پارک آنے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ زمان پارک کے باہر کینال روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں۔ عمران خان اپنے مقدمات،رہنماوں اور کارکنوں کی رہائی کےحوالے سے اپنے قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے۔