بڑھتے ہوئے اقتصادی بحران پر رات گئے تشدد اور غصے سیکڑوں احتجاجی مظاہرین کے ہجوم کی صدر کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کے بعد سری لنکا کے دارالحکومت میں بھارتی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیائی قوم اشیائے ضروریہ کی کمی، تیزی سے قیمتوں میں اضافے، بجلی کی قلت سے گزر رہی ہے، 1948 میں اپنی آزادی کے بعد سری لنکا پہلی بار اتنی مندی دیکھی ہے، خدشہ ہے کہ وہ اپنے قرضے بھی ادا نہیں کر پائیں گے۔
جمعرات کی رات کو لوگوں کو عدم اطمینان کا شکار دیکھا گیا، سیکڑوں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے صدر گوٹابیا راجا پاکسا کے گھر کا رخ کیا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے دو فوجی بسوں اور پولیس جیپ کو نذر آتش کردیا، افسران پر پتھراؤ کیا اور کولمبو کی مرکزی شاہراہ کو ٹائر جلا کر بند کردیا۔
نیوز سورس ڈان نیوز