سعودی عرب کے دو نئے ایندھن، یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل مارکیٹ متعارف

eAwazآس پاس

سعودی عرب نے دو نئے ایندھن، یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا۔

سعودی وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 نئے ایندھن پہلے کی طرح ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع کے لیے قابلِ استعمال ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ توانائی نے منگل کو ملک کی تمام مارکیٹوں میں یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل کے اجراء اور مارکیٹ میں پہلے سے موجود پیٹرول اور ڈیزل کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

سعودی وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ 2 نئے ایندھن انتہائی موثر، کم دھوئیں کے اخراج اور ماحول کے تحفظ کے لیے معاون ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ متعارف کرائے گئے ایندھن روایتی ڈیزل اور پیٹرول کے مقابلے میں بہت کم دھوئیں کے اخراج کا باعث بنیں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے گاڑیاں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ سعودی عرب میں جدید ترین توانائی کی بچت والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں۔

رپورٹس کے مطابق یورو 5 ایندھن کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں بہت بڑی حد تک کمی لائے گا۔