سعودی کابینہ اجلاس کا اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

eAwazآس پاس

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں سوڈان کے بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں امید کا اظہار کیا گیا کہ ریاض میں سینڈ اینڈ ڈسٹ سٹروم کے حوالے سے ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس عالمی کوششوں کی سپورٹ میں معاون ثابت ہوگی۔

دوسری جانب ریاض حکومت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز واحد ادارہ ہے جو بیرون ملک عطیات بھیجنے کا مجاز ہے۔

سعودی ادارہ ریاستی سلامتی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان مرکز کے سوا کوئی ادارہ عطیات بھیجنے کا مجاز نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔