سلامتی کونسل میں لبنان، اسرائیل جنگ پر ڈیڈلاک اقوام متحدہ کی ناکامی نہیں: ترجمان

eAwazآس پاس

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے معاملے پر ڈیڈلاک کو اقوام متحدہ کی ناکامی نہیں کہا جا سکتا۔

جیونیوز کو خصوصی انٹرویو میں اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں ڈیڈلاک یواین سیکرٹری جنرل کو اپنے فرائض سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ناکام کہنے والے دیکھیں گے کہ اقوام متحدہ کا کون سا ادارہ فعال ہے۔

اپنی گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان نے امن مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کا بھی سامنا ہے، اسی لیے سیلاب سے تباہی کے بعد سیکرٹری جنرل پاکستان گئے تھے۔