سمندری طوفان رائے فلپائن سے ٹکرا گیا،1لاکھ افراد محفوظ مقام پرمنتقل
منیلا: سمندری طوفان رائے فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا۔ طوفانی ہواؤں اوربارش سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کیٹگری 5 کا سمندری طوفان فلپائن کے جنوبی ساحل سے ٹکرا گیا۔200 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں اورموسلا دھاربارش سے بجلی کے متعدد کھمبے اوردرخت اورچھتیں گرگئیں۔
سمندری طوفان رائے سے قبل 1 لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا تھا۔ فلپائن کے کوسٹ گارڈز کے مطابق 80 سمندری جہازوں میں موجود 4000 افراد سمندر میں پھنس گئے۔