سویڈن: بائبل اور تورات کے صحیفے کو نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ جاری

eAwazآس پاس

اسٹاک ہوم: سویڈن میں قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے صحیفے کو بھی جلانے کی اجازت دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈش پولیس نے کل برورز ہفتہ ہونے والے ایسے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل اور تورات کے صحیفے کو نذر آتش کیا جاسکے گا۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔

بائبل کو جلانے کا اعلان کرنے والے منتظمین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ قرآن کو جلانے کی اجازت دی گئی تو بائبل کے لیے بھی اجازت دی جائے۔ یہ آزادی اظہار کی حمایت میں ہوگا۔

پولیس نے بائبل اور صحیفہِ تورات کو جلانے کی اجازت حاصل کرنے کے درخواست گزار 30 سالہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔

سویڈن پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے آئین میں عوامی اجتماعات کی اجازت دی گئی ہے۔