سپر ٹیکس عائد ہونے سے اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

eAwazآس پاس

کراچی: وزیراعظم کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی آگئی۔
جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 3 پوائنٹس کم ہوکر 42713 پر آگیا۔

لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں صورتحال تبدیل ہوگئی اور انڈیکس مزید نیچے چلا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور انڈیکس 2055 پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 661 پر آگیا۔