شہزادہ ولیم کا شاہ چارلس کو تقریبِ تاجپوشی میں خصوصی خراجِ تحسین

eAwazآس پاس

پرنس آف ویلز نے والد شاہ چارلس سوم کو تاجپوشی کی تقریب میں خراجِ تحسین پیش کرکے جذباتی کردیا۔

شاہ چارلس کی آنکھیں تاجپوشی کی تقریب کے دوران اس وقت بھر آئیں جب شہزادہ ولیم ان کے ساتھ تقریب میں شامل ہوئے۔

شہزادہ ولیم تاجپوشی کے بعد اپنے والد کے پاس آئے اور ان کے سامنے گھٹنے کے بل بیٹھ کر کہا کہ’ولیم، پرنس آف ویلز، میں آپ سے اپنی وفاداری، ایمان اور سچائی کا عہد کرتا ہوں، میں آپ کی زندگی میں آپ کے فرماں بردار آدمی کی حیثیت سے آپ کا ساتھ نبھاؤں گا، تو خدا اس کام میں میری مدد کرے‘۔

اس کے بعد شہزادہ ولیم نے جھک کر شاہ چارلس کے گال پر بوسہ دیا اس تاریخی لمحے نے بادشاہ کو جذباتی کردیا۔

اس موقع پر شہزادہ ہیری نے جوکہ شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوچکے ہیں اپنے خاندان کی چرچ میں آمد پر اپنی نشست سنبھالنے سے پہلے چرچ میں موجود تمام حاضرین کو مسکرا کر خوش آمدید کہا۔

شاہی خاندان کی روایت کو توڑتے ہوئے جب پرنس آف ویلز نے تاجپوشی کے دوران شاہ چارلس کو خراج عقیدت پیش کیا تو ان کے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری اس تاریخی لمحے کو چرچ کی تیسری صف میں بیٹھے دیکھ رہے تھے۔