Taliban demand restoration of frozen assets after earthquake in Afghanistan

طالبان حکومت کا افغانستان میں زلزلے کبعد منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

eAwazآس پاس

پابندیاں ہٹا کر افغان اثاثے غیر منجمد کرکے افغانوں کو جینے کا حق دیا جائے: ترجمان افغان

افغانستان میں ہولناک زلزلے کے بعد طالبان نے ملک کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ عبدالقہار بلخی نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ افغانوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔

افغانستان میں زلزلہ: کرکٹر راشد خان نے دردناک تصویر شیئر کردی

ترجمان نے کہا کہ پابندیاں ہٹا کر افغان اثاثے غیر منجمد کرکے افغانوں کو جینے کا حق دیا جائے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں21, 22 جون کی درمیانی شب 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور ہزاروں افراد گھروں سے بے گھر ہوگئے۔