British broadcaster

طالبان نےافغانستان میں بی بی سی کی نشریات بند کردیں

eAwazآس پاس

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی افغانستان میں تین بڑی زبانوں میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا۔

ی بی سی کا کہنا ہے کہ نشریاتی ادارے کی پشتو، فارسی اور ازبک زبان میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا گیا ہے جب کہ طالبان نے بین الاقوامی براڈ کاسٹرز کو فوری طورپر نشریات آف ائیر کرنے کا حکم دیا ہے۔

افغانستان میں بی بی سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غیر مستحکم اور پریشان کن صورتحال میں یہ افغانستان کے لوگوں کے لیے تشویشناک ہے کیونکہ ہر ہفتے تقریباً 6 ملین افغان شہری بی بی سی کی یہ نشریات دیکھتے ہیں جنہیں اب اس سے محروم کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے طالبان کی وزارت اطلاعات کے ترجمان نے کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے بی بی سی کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔

نیوز سورس جیو نیوز