عام انتخابات کے دوران عوام کی انٹرنیٹ تک محفوظ رسائی کو یقینی بنایا جائے؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل

eAwazآس پاس

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عوام کی انٹرنیٹ تک محفوظ رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے شہریوں کی انٹرنیٹ تک رسائی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اہلیت ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی جانب سے انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل کی خاطر ووٹ کے آزادانہ اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔