عراق کا پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

eAwazآس پاس

عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عراقی وزیرِ داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارتوں کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں۔

وزیرِ داخلہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کے لیےپرعزم ہوں۔