عمران خان نے سویلین مارشل لاء نافذکیا، شہبازشریف

eAwazآس پاس

مسلم لیگ (ن)کےصدرشہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے سویلین مارشل لاء نافذ کرتےہوئے 3 اپریل کو مارشل لاء لگایا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اتوار کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا اورعمران نیازی نے سویلین مارشل لاء نافذ کرتےہوئے تین اپریل کو مارشل لاء لگایا۔

انھوں نے کہا کہ 3نومبر2007 کو پرویز مشرف نے بھی غیر آئینی حرکت کی تھی اور اب عمران خان اور اس کےحواریوں نے آئین شکنی کی۔

شہبازشریف نےبتایا کہ 24 مارچ کو اسپیکر نے ایوان کی منشا کے مطابق تحریک کو پیش کیا گیا اور اگر اس وقت کوئی اعتراض تھا توپیش کرنے کی اجازت کیوں دی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 5 کے زمرے میں کوئی چیز آرہی تھی تو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت کیوں دی اور بعدازاں کسی قسم کا ردوبدل ممکن نہیں تھا۔

لیگی صدر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کوہرصورت اتوارکوووٹنگ کے لئے پیش کیا جانا تھا اورڈپٹی اسپیکر کو عمران نیازی نے آلہ کار بنایا اورآئین کو توڑا گیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ سے مراسلہ آچکا تھا تو اعتراض کیوں نہیں اٹھایا گیا، یہ سب ایک سوچ تھی اور حکومت عدم اعتماد کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھی اس لئے آئین شکنی کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھایا جائے لیکن عمران نیازی اور صدرمملکت نے غیرآئینی قدم اٹھایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 2 کسی حد تک درست ہے کہ ایوان کی کارروائی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا لیکن اسپیکرماورائے آئین کوئی اقدام نہیں اٹھا سکتا۔

شہبازشریف نے واضح کیا کہ صورتحال سنجیدہ ہے،پورے پاکستان کی گلیوں اور محلوں میں احتجاج