عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا: آئی جی اسلام آباد

eAwazآس پاس

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

اس دوران کئی وکلا اور گلگت بلتستان پولیس کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ آج دوپہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے حراست میں لے لیا۔