عمران خان کی عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے؛ ترجمان امریکی

eAwazآس پاس

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف کیسز کو دیکھ رہے ہیں، عدالت کی سنائی گئی سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر امریکی ردعمل سامنے آگیا، پریس بریفنگ میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ چلنا ایک قانونی معاملہ ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ قانونی معاملے پر پاکستانی عدالتوں سے رجوع کریں، پاکستان کے اندرونی معاملات، عہدے کے امیدواروں کے حوالے سے کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد منصفانہ اور کھلا جمہوری عمل دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا جمہوری عمل چاہتے ہیں جس میں تمام فریقین کی وسیع پیمانے پر شرکت ہو، جمہوری اصولوں کا احترام ہو۔