عمران خان کی کل پیشی کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل

eAwazآس پاس

اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں کل عمران خان کی ممکنہ پیشی کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچہری میں فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے خط لکھ دیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور حساس اداروں کو فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے خط ارسال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کل کچہری نہ لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تمام عدالتوں کو 10 بجے تک تمام کیسز نمٹانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 10 بجے کے بعد غیرمتعلقہ افراد کو ضلعی کچہری میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی تجویز بھی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی کل 10 بجے کے بعد ضلعی کچہری میں ممکنہ پیشی متوقع ہے۔