عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے، قائد ایوان امریکی سینیٹ

eAwazآس پاس

امریکی سینیٹ کے قائد ایوان چک شومر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

قائدایوان امریکی سینیٹ چک شومر نے نیو یارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کیے۔

انھوں نے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کے لیے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں، امید ہے شہباز شریف صورتحال بہتر بنائیں گے۔

چک شومر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

دوران خطاب انھوں نے بھارت میں مسلمانوں پر مودی حکومت کے ظالمانہ سلوک کی مذمت بھی کی اورکہاکہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کر نا ہوگا۔