اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ اسرائیلی بم باری سے کمال عدوان اسپتال میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا۔
حملوں میں آکسیجن پمپس کو نقصان پہنچا ہے اور ایمرجنسی میں ہونے والے آپریشن رُک گئے۔
دوسری جانب ایک ماہ کے تعطل کے بعد قطر دوبارہ سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کوششوں میں شامل ہو گیا ہے۔