غزہ میں اسکول پر اسرائیل کے حملے میں بچوں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں قائم اسکول کی بالائی منزل کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت بچے قرآن پاک پڑھ رہے تھے۔ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
نصیرات پناہ گزین کیمپ کی انتظامیہ کے مطابق اسکول پر چوتھی بار بغیر کسی وارننگ کے حملہ کیا گیا ہے۔نصیرات کیمپ میں اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر ہونے والے 7 ہزار سےزائد فلسطینی پناہ گزین موجود ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اسکول میں حماس کے جنگجوؤں نے پناہ لے رکھی ہے اور حملہ ان کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔