فلسطینی صدر محمود عباس نے وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بُلانے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں فلسطینی صدر نے کہا کہ نصیرات کیمپ میں اسرائیلی فوج کی خون ریزی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ
غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرتے ہوئے 120 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے اسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری کی اور دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔
غزہ میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے 400 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔