لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیل پر حملے بند کرنا غزہ پر حملے بند کرنے سے مشروط ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنےخطاب میں کہا اسرائیلی افواج غزہ پٹی میں مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل پر جدید میزائلوں سے حملے کیے جن کی پہنچ 8 کلومیٹر تک ہے، اگر اسرائیل لبنان پر جنگ مسلط کرنے کی حماقت کرنا چاہتا ہے تو ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حماس اپنے اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے نام پر اسرائیل سے مذاکرات کر رہی ہے، حزب اللہ حماس کے ہر فیصلے کی حمایت کرنے کا پابند ہے۔