لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا، انتونیو گوتریس

eAwazآس پاس

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان کو ایک اور غزہ بننے نہیں دیا جاسکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیل جنگ کو ہر صورت روکنا ہوگا، غزہ جنگ طویل ہوگئی، بدترین تباہی کے ساتھ شہری تکلیف میں ہیں۔

انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ جنھوں نے غزہ جنگ شروع کی وہی اسکے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے، اسرائیل کے حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر 80 حملے کیے گئے جبکہ حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 45 راکٹ حملے کیے۔

امریکی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے علاقائی کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔