لیبیا میں سیلاب سے ہلاکتیں 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں
لیبیا میں خوفناک سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 300 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتا ہیں۔
ساحلی شہر درنہ کے میئر کے مطابق سمندری طوفان کے باعث شہر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں حکام نے کہا تھا کہ اتوار کی سہ پہر کو آنے والے طوفان ڈینیئل نے بلغاریہ، یونان اور ترکی سے ٹکرانے کے بعد بحیرہ روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
لیبیا، سیلاب سے 20 ہزار اموات کا خدشہ، اجتماعی قبریں بنانے کا عمل شروع
واضح رہے کہ لیبیا کے ساحلی شہر بن غازی اور درنہ میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی تھی جبکہ ریلوں میں درجنوں افراد اور گاڑیاں بہہ گئی تھیں۔