مالے: مالدیپ کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے بھارتی فوج کی موجودگی کے خلاف مظاہرے کئے، مظاہرین نے بھارت کے ساتھ فوجی معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے زیر اہتمام مظاہرہ پروگریسو پارٹی کے دفتر سے شروع ہوا جس میں مظاہرین نے شہر کی مرکزی سڑک پر مارچ کیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے صدر ابراہیم محمد صالح، وزیر خارجہ، سپیکر پارلیمنٹ اور وزیر دفاع کو غدار قرار دیتے ہوئے مالدیپ سے بھارتی فوج ہٹانے اور بھارت کیساتھ فوجی معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔