مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے، اسٹیٹ بینک

eAwazآس پاس

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید کا کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر ہوجائیں گے، پاکستان کو مالی سال 2023 میں 31 ارب ڈالر کی ضرورت رہے گی۔

مرتضی سید نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو 38 ارب ڈالر فراہمی کی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ضرورت سے زائد فنڈنگ کا انتظام کرلیا ہے، اگلے پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے اجلاس ہے، منظوری کے چھٹے روز کے اندر پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔

مرتضی سید نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر، ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے۔