ریاض: سعودی محکمہ امن عامہ نے مسجد الحرام میں رش کی زحمت سے بچنے اور ضیوف الرحمن کو سہولت فراہمی کے پیش نظر عمرہ زائرین کو پرمٹ میں درج مقررہ وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زائرین عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی سختی سے پابندی کریں اوردی گئی تاریخ اور وقت پر عمرہ ادا کریں۔
ڈپٹی سیکریٹری حج وعمرہ عبدالرحمن شمس کا کہنا ہے کہ عمرہ کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ’نسک ایپ‘ بنائی گئی ہے۔زائرین ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرسکتے جس میں عمرہ کی تاریخ اور وقت دیا گیا ہوتا ہے۔نسک ایپ کو وزارت حج و عمرہ اور سیاحت اتھارٹی کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔