مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا

eAwazآس پاس

مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے متصل الصافیہ میوزیم اینڈ پارک زائرین کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلامی واقعات کو پیش کیا جارہا ہے۔

ساڑھے چار ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر واقع پارک میں کائنات کے آغاز سے لیکر انبیائے کرام اور رسول کریم صلی الله عليه وآلہ وسلم کی مکی اور مدنی زندگی کے واقعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تھری ڈی وژن میں پیش کیا جاتا ہے۔

پارک میں زمانہ قدیم کی اشیاء اور قرآن پاک کے قدیم نسخے بھی موجود ہیں۔