مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آگ لگنے سے کم از کم 41 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق قاہرہ کے پرہجوم علاقے Imbaba میں واقع Abu Sifine نامی گرجا گھر میں آگ لگی تھی۔
آتشزدگی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں عندیہ ملا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ پھیلی۔
پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اتوار کی صبح گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران آگ لگی۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے.
خیال رہے کہ مصر کی مجموعی آبادی میں عیسائیوں کی تعداد 10 فیصد کے قریب ہے۔