مقبوضہ وادیٔ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا

eAwazآس پاس

مقبوضہ وادیٔ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ وادی میں 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے پوسٹرز بھی چسپاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹرکا متن یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں اور شہداء کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پوسٹرکے متن میں مزید لکھا ہے کہ کشمیری بھارتی قبضے کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔

مقبوضہ وادی میں پوسٹرزحریت کانفرنس سمیت تمام کشمیری جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔