State terrorism continues in Occupied Kashmir on the occasion of Eid-ul-Adha of Indian Army Two Kashmiri youth martyred

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی ریاستی دہشت گردی جاری؛ دو کشمیری نوجوان شہید

eAwazآس پاس

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی ریاستی دہشت گردی جاری اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ داخلی و خارجی راستوں کو بند اور نیٹ سروس معطل کردی گئیں۔

اسی دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے
کرنے کے بجائے پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا۔

شہید نوجوانوں کے والدین اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ کشمیر میں بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ دیگر اسلامی ممالک کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور ان دنوں میں بھی قابض بھارتی فوج اپنی ریاستی دہشت گردی سے باز نہ آئی۔