مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ بدلے جانے کے 3 برس مکمل

eAwazآس پاس

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت یکطرفہ طور پرتبدیل کرنے کے 3 برس مکمل ہوگئے، وادی میں آج یوم سیاہ اور ہڑتال کی جائے گی۔

انسانی اقدار کے چیمپئن عالمی ممالک کی مجرمانہ خاموشی تاحال قائم ہے جبکہ کشمیریوں کا جذبہ حریت بھی ہمیشہ کی طرح برقرار ہے۔

کشمیریوں نے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کشمیر کونسل ای یو کی جانب سے برسلز میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے یورپی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیر کی حیثیت بحال کرانے کا مطالبہ کیا۔