Another youth martyred in Islamabad district of Occupied Kashmir

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں 1 اور نوجوان شہید

eAwazآس پاس, ورلڈ, پاکستان

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں 1 اور نوجوان شہید
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ظالم و جابر بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی معطل کر رکھی ہے۔