ابوجا: نائجیریا کی ریاست پلاٹو میں اسکول کی عمارت گرنے سے 22 طلبہ ہلاک ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح اسکول اوقات میں پیش آیا اور حادثے کے وقت اسکول میں تقریباً ایک ہزار طلبہ موجود تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ عمارت گرنے کے بعد 154 طلبہ ملبے تلے دب گئے جن میں سے 132 طلبہ کو ملبے سے نکالا گیا، ریسکیو حکام نے 22 طلبہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق عمارت گرنے سے 130 طلبہ زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ اسکول کی عمارت 2 منزلہ تھی جس کے گرنےکی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔