نیتن یاہو کا حزب اللّٰہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

eAwazآس پاس

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حزب اللّٰہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد لبنان پر فضائی حملہ کر دیا۔

اس حوالے سے اسرائیل کا کہنا ہے کہ پیر کے روز حزب اللّٰہ نے مقبوضہ بارڈر ایریا میں اسرائیلی پوزیشنز پر حملہ کیا تھا، حزب اللّٰہ کے حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ نے شبعا فارمز کے علاقے میں 2 میزائل داغے تھے، لبنان میں متعلقہ فریق اپنی ذمے داریاں پوری کریں، حزب اللّٰہ کی سرگرمیوں کو روکیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللّٰہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا، جنوبی لبنان کے علاقے برغوز میں حزب اللّٰہ کے لانچر کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیل فوج نے 2 جنوبی دیہات کو نشانہ بنایا ہے، حملے میں 9 لبنانی شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 27 نومبر کو نافذ العمل ہوا تھا۔