واشنگٹن، سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

eAwazآس پاس

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دیدیا۔

سکھوں کی جانب سے بھارت میں کسانوں پر مظالم کے خلاف اور خالصتان بنانے کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں، کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما ڈاکٹر بخشش سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔