امریکا اور برطانیہ کے بھرپور دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔
5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک دوروں کے بعد لندن سے خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کرگیا۔
وزیراعظم کے ساتھ لندن سے ن لیگی رہنما، سینیٹر اور نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار، موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسحاق ڈار کل سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے اور بدھ کو بطور وزیر خزانہ عہدہ سنبھالیں گے۔
قبل ازیں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے کہ جس دفتر سے میں میڈیکل کے لیے آیا تھا آج اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلارہا ہے۔