Important warning from Tesla and SpaceX founder Elon

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون کی اہم وارننگ : روس یوکرین تنازع

eAwazآس پاس

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے یوکرینی شہریوں کے لیے ایک اہم وارننگ جاری کردی ہے۔

ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین میں موجود اسٹار لنک کو روس کی جانب سےنقصان پہنچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اسٹارلنک واحد غیر روسی مواصلاتی نظام ہے جو اب بھی یوکرین کے کچھ حصوں میں کام کر رہا ہے، اس لیے اسے نشانہ بنائے جانے کا بہت زیادہ امکان ہے‘۔
اُنہوں نے یوکرین کو متنبہ کرتے ہوئے لکھا کہ’براہ کرم احتیاط کے ساتھ استعمال کریں‘۔

ایلون مسک کی جانب سے ظاہر کیے گئے اس خدشے پر یوکرین کے وزیر برائےڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نے جواب دیا کہ’ہم اسے اپنی فتح کے بعد بھی یوکرینی عوام کے لیے استعمال کریں گے‘۔

نیوز سورس جنگ نیوز