پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکا میں روسی سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں دہشت گرد حملے پر روسی ہم منصب سے اظہار تعزیت کیا۔
روسی سفارت خانہ پہنچنے پر روسی سفیر نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔
پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ روس کا دکھ ہمارا دکھ ہے، پاکستان کو بھی بارہا دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔
مسعود خان نے کہا کہ کروکس ہال پر حملے پر روس اور اس کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔