پاکستانی عوام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے: امریکا

eAwazآس پاس

امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمار امشترکہ مفاد ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔

بریفنگ میں 9 مئی حملوں سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے جواب میں کہا کہ جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، پر تشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہیے، حکومتوں کو قانون کے مطابق اور آزادی اظہار کے احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے نمٹنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ باقاعدگی سے اپنی استعداد بڑھانے، علاقائی سلامتی مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔