پاکستان اورچین کے درمیان 3 سالہ صنعتی تعاون کا معاہدہ طے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع

eAwazآس پاس

وفاقی حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی۔

اس منظوری کے بعد پاکستان اورچین کے درمیان 3 سالہ صنعتی تعاون کا معاہدہ ہو گا۔

صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور اے ایف ٹی سی یو کا معاہدہ بھی ہو گا۔

تعاون کی یادداشت کے تحت حکومتی افسران اور سی پیک سے متعلقہ ورک فورس چین جائے گی۔

وزارتِ خارجہ اور وزارتِ قانون نے مشترکہ طور پر ڈرافٹ معاہدے کی تائید کر دی۔

پاکستانی حکام کو چین کے کامیاب صنعتی ماڈل سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔

پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون کا معاہدہ 2025ء تک مؤثر رہے گا، جس میں مزید توسیع بھی ہوسکے گی۔

پاکستانی سی پیک ورک فورس کی استعدادِ کار میں اضافہ اور اسکل ڈیولپمنٹ کی جائے گی۔