پاکستان اور جاپان کے درمیان انسانی وسائل کی تربیتی اسکالرشپ کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
اسلام آباد میں سیکریٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور جاپان کے پاکستان میں متعین سفیر واڈا مٹسوہیرو نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اعلامیہ کے مطابق تربیتی اسکالرشپ پروگرام کی مالیت 21 لاکھ ڈالر ہے، 17 ماسٹر اور ایک پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ دی جائے گی۔
اعلامیہ کے مطابق جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے حکومت جاپان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔