Freedom of the Press Day

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے

eAwazآس پاس

صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 157 نمبر پر آگیا
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 157 نمبر پر آگیا ہے، گزشتہ برس پاکستان 145 ویں نمبر پر تھا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔