پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔
ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، ویٹی کن میں بھی دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔
پوپ فرانسس سینٹ پیٹرز بیسیلیکاکے پاس بیٹھے اور یوکرینی اراکین پارلیمنٹ اورقیدیوں کے تبادلے میں رہا ہونے والے میئر کی موجودگی کا احساس دلایا۔
اس دوران پوپ فرانس نے پرتشدد جنگ سے متاثرین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے اندھیروں میں روشنی کی کرن دیکھیں۔