The moon of Ramadan has appeared in Pakistan. Sunday, April 3 will be the first fast in the country

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، اتوار 3 اپریل کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا

eAwazآس پاس

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد اتوار 3 اپریل کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔

لاہور اور اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی اور ان شہروں کی زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں کو آگاہ کیا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری تھا جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔